منگلورو،5؍ مئی (ایس او نیوز) عمارت کی چھت پر گری ہوئی کرکٹ کی گیند نکالنے کے چکر میں چوتھے منزلہ سے گر کر پی یو سی سیکنڈ ایئر میں زیر تعلیم نوجوان ہلاک ہوگیا۔
کاوور پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے اس حادثہ میں ہلاک ہونے والے طالب علم کا نام پرنو ایس مونداس (18 سال) بتایا جاتا ہے جو کوٹارا چوکی میں واقع کالج میں زیرتعلیم تھا ۔ بتایا جا رہا تھا عمارت کے پاس بچے کرکٹ کھیل رہے تھے اور گیند چوتھے منزلہ کی شیٹ والی چھت پر گری تھی ۔ پرنو نے وہاں اٹکی ہوئی گیند کو نکالنے کی کوشش کی جس کے دوران شیٹس ٹوٹنے کی وجہ سے وہ زمین پر آ گرا اور شدید زخمی حالت میں اسے اسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر اس نے دم توڑ دیا ۔